کووڈ-۱۹کی ویکسین کی تیاری کے حوالے سے سائنو فارم گروپ کے سربراہ کا انٹرویو
2020-08-21 10:49:13
چین کے سائنوفارم گروپ کے چیئرمین لیو جینگ زین نے حال ہی میں سی جی ٹی این کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ سائنو فارم گروپ کی تیا ر کردہ نوول کورونا وائرس کی غیر فعال ویکسین کے تیسرے مرحلے کے کلینیکل ٹرائلز میں کافی پیش رفت ہوئی ہے ۔بیجنگ اور ووہان کے دو ریسرچ ، دریافت اور پروڈکشن مراکز کی عام سالانہ پیداوار بیس کروڑ ویکسین سے زیادہ ہو سکتی ہے۔اس لئے ویکسینوں کی رسد اور سستی قیمت پر فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے گا۔