انسداد سیلاب کی جنگ میں شریک فوجی دستوں کیلئے صدر شی جن پھنگ کی اہم ہدایات

2020-08-21 11:22:26
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

20 اگست کی صبح ،چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری، صدر مملکت ، مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ ، جو اس وقت سیلاب کی روک تھام اور امدادی کاموں کے جائزے کیلئے ملک کے وسطی صوبہ آن ہوئی کے دورے پر ہیں ، نے سیلاب سے بچاؤ اور تباہی سے نمٹنے میں شریک فوجی دستوں کے کمانڈروں کا ایک اجلاس بلایا ، ان کی رپورٹ سنی اور ایک اہم تقریر کی۔

اس غیر معمولی رپورٹ اجلاس میں ، مرکزی فوجی کمیشن کے جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز ، ایسٹرن تھیٹر کمانڈ ، آن ہوئی ملٹری ریجن ، اور آرمڈ پولیس کے آن ہوئی کور نے سیلاب پر قابو پانے اور نقصان کے ازالے کیلئے کی جانے والی کاروائیوں میں فوج کی شرکت کے بارے میں اپنی اپنی رپورٹ پیش کی۔

اس سال جب سے سیلاب آیا ہے ، صدر شی جن پھنگ اس کی روک تھام اور متعلقہ امدادی کاروائیوں سے متعلق متواتر اہم ہدایات دے رہے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ علاقے میں تعینات پی ایل اے اور آرمڈ پولیس فورس کولوگوں کے بچاؤ اور آفت سے نمٹنے کی کاروائیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے۔اجلاس میں بتا یا گیا کہ 19 اگست تک ، پیپلز لبریشن آرمی اور آرمڈ پولیس فورس نے 17 صوبوں میں سیلاب پر قابو پانے اور نقصان کے ازالے سے متعلق امدادی کارروائیوں میں شرکت کے لئے 12 لاکھ سے زائد فوجی بھیجے ہیں ۔

رواں سال 17 جولائی کو ، جب سیلاب کی صورتحال تیزی سے سنگین ہوگئی ،تو صدر شی جن پھنگ نے چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی مجلس قائمہ کا اجلاس طلب کیا جس میں سیلاب پر قابو پانے اور آفات سے متعلق امدادی کاروائیوں کا تعین کیا گیا۔ صدر شی جن پھنگ نے تاکید کی کہ پیپلز لبریشن آرمی اور آرمڈ پولیس فورس کو ان اہم لمحات میں کمانڈو کا کردار ادا کرنا چاہیے۔

پیپلز آرمی "کمانڈو" نے بہت اچھا کام کیا ہے ، اور انسداد سیلاب کے سلسلے میں اہم خدمات انجام دی ہیں۔20 اگست کو رپورٹ سننے کے بعد ، شی جن پھنگ نے زور دے کر کہا کہ فوجی دستوں کو بچاؤ اور آفت سے متعلق امدادی سرگرمیوں ، آفات کے بعد بحالی اور تعمیر نو میں بھر پور انداز میں شرکت کرنی چاہیے ۔


شیئر

Related stories