سرحدی امور پر مشاورت سے متعلق چین-بھارت رابطہ نظام کا 18 واں اجلاس
2020-08-21 16:10:51
چین کی وزارت خارجہ کے محکمہ برائے سرحد و بحری امور سے موصولہ اطلاعات کے مطابق بیس تاریخ کو چین - بھارت سرحدی امور پر مشاورت اور رابطے کے سلسلے میں قائم ورکنگ میکانزم کا اٹھارواں اجلاس ویڈیو لنک کے ذریعے منعقد ہوا۔ چینی وزارت خارجہ کے محکمہ برائے سرحد و بحری امور کے ڈائریکٹر ہونگ لیانگ نے متعلقہ بھارتی اہلکار کے ساتھ اس اجلاس کی مشترکہ صدارت کی اور اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔
دونوں فریقوں نے چین اور بھارت کے سرحدی علاقے کی حالیہ صورتحال کا جائزہ لیا ، دونوں ممالک کی فرنٹ لائن افواج کے دست بردار ہونے کے سلسلے میں مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اجلاس میں باہمی مفاہمت کو آگے بڑھانے اور تمام اختلافی امور کو وسیع بات چیت کے ذریعے حل کرنےپر اتفاق کیا گیا۔