چینی صدر شی جن پھنگ کی جانب سے اصلاحات و کھلے پن پر عمل پیرا ہونے پر زور دیا

2020-08-21 18:31:18
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری ،صدر مملکت اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیرمین شی جن پھنگ نے حال ہی میں صوبہ آن ہوئی کے دورے کے دوران اس بات پر زور دیا کہ ہمیں نئے ترقیاتی تصور پر عمل پیرا ہونا چاہیئے ، اصلاحات و کھلے پن اور اعلی معیار کی ترقی پر ثابت قدم رہنا چاہیئے ۔

اپنے اس دورے کے دوران اٹھارہ سے اکیس اگست تک جناب شی جن پھنگ فو یانگ ، ما آن شان اور حہ فی تشریف لے گئے اور انہوں نے وہاں انسداد سیلاب ، معاشی و معاشرتی بحالی سے متعلق کاموں کا جائزہ لیا۔

اکیس تاریخ کی صبح شی جن پھنگ نے صوبہ آن ہوئی میں چینی کمیونسٹ پارٹی کی مقامی کمیٹی اور صوبائی حکومت کی ورک رپورٹ سنی۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ آن ہوئی کو مزید خوبصورت بنانے کے لیےکوششیں جاری رکھی جائیں۔



شیئر

Related stories