صدر شی جن پھنگ کا پاکستانی صدرمملکت کے نام پیغام

2020-08-21 19:56:24
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری اور چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے اکیس اگست کو پاکستانی صدر عارف علوی کے نام ایک زبانی پیغام بھیجا۔

صدر شی جن پھنگ نے اپنے پیغام میں چین پاک اقتصادی راہداری کے حوالے سے سیاسی جماعتوں کے دوسرے مشاورتی اجلاس کے انعقاد پر مبارک باد پیش کی، جو چین پاک تعلقات اور چین پاک اقتصادی راہداری کی تعمیر کے لئے واضح اہمیت اور حمایت کا عکاس ہے۔

شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ چین اور پاکستان اچھے بھائی اور خصوصی دوستی کے شراکت دار ہیں۔ چین پاک اقتصادی راہداری "دی بیلٹ اینڈ روڈ" کی تعمیر کا ایک اہم منصوبہ ہے۔ چین اور پاکستان کے تعلقات چاروں موسموں کے تزویراتی شراکت دار کے تعلقات ہیں۔ ان تعلقات کی ترقی اور فروغ دونوں ممالک کے مشترکہ مستقبل کی تعمیر کے لئے بہت اہمیت کا حامل ہے۔ چین اور پاکستان کی سیاسی جماعتیں اکثر دوستانہ مشاورت کرتی ہیں اور مستقل طور پر سیاسی اتفاق رائے پیدا کرتی ہیں ، جو چین پاک اقتصادی راہداری کی مستحکم اور طویل مدتی تعمیر اور " دی بیلٹ اینڈ روڈ" کی اعلی معیار کی مشترکہ تعمیر کو فروغ دینے کے لئے موزوں ہے۔

صدر شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ کووڈ-19 کی وبا کے مشترکہ عالمی جدوجہد نے یہ ثابت کردیا ہے کہ ممالک کے مابین صرف باہمی تعاون ، یکجہتی اور تعاون ہی اس وبا کو دور کرنے کا صحیح طریقہ ہے۔ چین چین پاکستان ہم نصیب سماج کی تعمیر کو مزید وسعت دینے ، خطے کے ممالک کے مابین اتحاد و تعاون کو مشترکہ طور پر فروغ دینے ، اور خطے میں امن و ترقی کے اچھے رجحان کو برقرار رکھنے کے لئے پاکستان کے ساتھ کام کرنے پر تیار ہے۔

اس سے قبل صدر عارف علوی نے چین پاکستان اقتصادی راہداری کے حوالے سے سیاسی جماعتوں کے مشاورتی طریقہ کار کے دوسرے اجلاس کے نام مبارکباد کا خط ارسال کیا۔ 20 اگست کو چین پاکستان اقتصادی راہداری کی سیاسی جماعتوں کے مشاورتی طریقہ کار کا دوسرا اجلاس ویڈیو لنک کے ذریعے منعقد ہوا۔



شیئر

Related stories