ہانگ کانگ کی تمام رہائشی کالونیز میں کورونا وائرس ٹیسٹنگ کی منصوبہ بندی

2020-08-22 16:49:17
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

اکیس اگست کو ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی چیف ایگزیکٹو کیری لام نےاعلان کیا کہ یکم ستمبر سے ہانگ کانگ کی تمام رہائشی کالونیز میں رہنے والوں کے لیےنوول کورونا وائرس کی ایک مرتبہ مفت ٹیسٹنگ کا منصوبہ بنایا گیا ہے ۔ اسی دن منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں کیری لام نے کہا کہ ہانگ کانگ میں وبائی صورتحال بہت سنگین ہے ۔ اس کے تناظر میں ہانگ کانگ کی حکومت نے کالونیز کے تمام رہائشیوں کی ٹیسٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تاکہ جلدی سےتشخیص کر کے فوری طور پر قرنطین کیا جائے یا علاج و معالجہ کیا جائے نیز ہانگ کانگ کی معاشی و معاشرتی سرگرمیاں بھی جلد از جلد بحال ہو سکیں ۔

کیری لام نے اس وبا سے لڑنے کے لیے ہانگ کانگ کے خصوصی انتظامی علاقے کی مدد پر مرکزی حکومت کا تہہِ دل سے شکریہ ادا کیا۔


شیئر

Related stories