چین میں غربا کے لیے پینے کے پانی کا مسئلہ حل ہو گیا
2020-08-22 16:57:29
اکیس اگست کو چین کی ریاستی کونسل کے دفتر اطلاعات نے ایک نیوز بریفنگ میں چین کی وزارت آبی وسائل کے متعلقہ اہل کار نے چین کے دیہات میں پینے کے پانی کے معیار کو یقینی بنانے کے حوالے سے بتایا کہ سال دو ہزار چھ کے بعد سے مختلف اداروں کی کٹھن محنت اور جدوجہد سے ملک بھر میں پچیس کروڑ ساٹھ لاکھ دیہی افراد کے لیے پینے کےپانی کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ ایک کروڑ اکہتر لاکھ غریب آبادی کے لیے پینے کے پانی کا مسلہ حل کر دیا گیا ہے ۔ چین کے موجودہ معیار کے مطابق چین میں غریبوں کے لئے پینے کے پانی کے تحفظ کا مسئلہ مکمل طور پر حل ہوگیا ہے ۔