"شنگھائی آزادتجارتی آزمائشی زون "میں شاندار پیش رفت

2020-08-22 17:18:28
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

اگست 2013 میں ، چینی ریاستی کونسل نے شنگھائی آزادتجارتی آزمائشی زون کے قیام کی باضابطہ منظوری دی۔ اس وقت چین کے مختلف صوبوں میں قائم ایسی اٹھارہ آزاد تجارتی زونز چین میں غیر ملکی سرمایہ کاری اور غیر ملکی تجارت کو مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔

شنگھائی آزاد تجارتی آزمائشی زون چین کی پہلی آزاد تجارتی زون ہے۔ گزشتہ سات سالوں کے دوران ،ادارہ جاتی اختراعات اس کی بنیاد رہی ہیں، اس نے تجارت اور سرمایہ کاری کی آزادی و سہولت ، سرکاری طرزِ عمل میں تبدیلی ، مالی کھلے پن اور جدت طرازی ، اورمختلف واقعات کے دوران اور بعد میں استحکام پر توجہ دی ہے۔نگرانی اور دیگر شعبوں کا پہلے تجربہ کیا گیا اور پھر ملک بھر میں "شنگھائی کے تجربے" کی مدد سے متعدد اہم ادارہ جاتی اختراعات کی گئیں ۔

اس سال وبا کے باعث عالمی معیشت کی ترقی سست ہے اور مارکیٹ کی طلب کم ہو گئی ہے۔ تاہم ، آزاد تجارتی آزمائشی زونز نے رواں سال کی پہلی ششماہی میں چین کی غیر ملکی سرمایہ کاری اور تجارت کے میدان میں حاصل کردہ کامیابی کے لیے اہم کردار ادا کیا۔ اعدادوشمار کے مطابق اس سال جنوری سے جون تک ، چین بھر میں 18 آزاد تجارتی آزمائشی زونز کی کل درآمد ات و برآمد ات کا حجم بائیس کھرب یوآن تک پہنچ گیا ۔ اور غیر ملکی سرمائے کا اصل استعمال 80.78 ارب یوآن تھا ۔ چینی وزیر تجارت گاؤ فنگ نے کہا کہ ہم اگلے مرحلے میں ، آزاد تجارتی بندرگاہوں اور آزاد تجارتی زونز کی اعلی معیار کی تعمیر کو فروغ دیتے رہیں گے۔


شیئر

Related stories