سنگین اور پیچیدہ صورتحال کے تناظر میں دریائے یانگسی کے ڈیلٹا میں مربوط ترقی

2020-08-22 17:45:01
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چینی کمیونسٹ پارٹی کے جنرل سیکریٹری ، صدر مملکت اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے بیس اگست کو حہ فے شہر میں دریائے یانگسی کے ڈیلٹا کے علاقے میں مربوط ترقی کے موضوع پر سمپوزیم کی صدارت کی ۔ سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ دریائے یانگسی کا ڈیلٹا ، چین کی معاشی و سماجی ترقی میں بے حد اہم حیثیت اور کردار کا حامل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مربوط اور اعلی معیاری ترقی کے اعتبار سے اس خطے کی ترقی کو فروغ دینے کی بھر پور کوشش کی جائے ۔
شی جن پھنگ نے کہا کہ دریائے یانگسی کا ڈیلٹا چین کا ترقی یافتہ علاقہ ہے جہاں سے بہترین مصنوعات اور جدید ٹیکنالوجی فراہم کی جاتی ہے ۔ انہوں نے اس علاقے کے کاروباری ماحول کو اول درجے کے عالمی معیار کے مطابق بہتر بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس علاقے کو معیشت کی تیز رفتار ترقی کے ساتھ ساتھ تحفظ ماحول اور حیاتیاتی ماحول کو بہتر بنانے میں بھی اہم کردار ادا کرنا چاہیے ۔


شیئر

Related stories