شنگھائی میں چائنا میڈیا گروپ کے کاپی رائٹ ٹریڈنگ سنٹرکی تعمیر کا آغاز

2020-08-22 21:43:15
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

بائیس اگست کو شنگھائی میں چائنا میڈیا گروپ کے کاپی رائٹ ٹریڈنگ سنٹرکی تعمیر کا آغاز ہوا ۔ نیو ایرا اربن ہائی کوالٹی ڈویلپمنٹ انسٹی ٹیوٹ بھی آغاز کے لیے تیار ہے۔ چین کے مرکزی شعبہ تشہیر کے نائب وزیر اور چائنا میڈیا گروپ کے ڈائریکٹر شین ہائی شیوںگ اور شنگھائی کی پارٹی کمیٹی کے نائب سیکریٹری اور میئر گونگ ژینگ نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی ۔

شین ہائی شیوںگ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شنگھائی میں کاپی رائٹ ٹریڈنگ سینٹر اور نیو ایرا اربن ہائی کوالٹی ڈویلپمنٹ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی تعمیر کا آغاز عالمی سطح پر ایک اہم جامع میڈیا کی تشکیل کی جانب ایک قدم ہے ۔

گونگ ژینگ نے اس موقع پر نشاندہی کی کہ اکتوبر 2018 میں چائنا میڈیا گروپ نے شنگھائی کے ساتھ اسٹریٹجک تعاون کو مضبوط کرنے کے معاہدے پر دستخط کیے۔پچھلے دو سالوں میں ، سی ایم جی کے مرکزی سٹیشن کا دریائے یانگسی کا ڈیلٹا ہیڈ کوارٹر ، شنگھائی مرکزی اسٹیشن ، کثیر السانی فلم اور ٹیلی ویژن کا مرکز تراجم ، اور اعلی معیار کی سمعی و بصری تخلیقات و پیشکش کی قومی لیبارٹری ،کامیابی کے ساتھ شنگھائی انٹرنیشنل میڈیا پورٹ میں قائم ہیں ۔آج ،شنگھائی میں کاپی رائٹ ٹریڈنگ سینٹر اور نیو ایرا اربن ہائی کوالٹی ڈویلپمنٹ ریسرچ انسٹی ٹیٹ کی تعمیر کا آغاز ہوا ہے ، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ سی ایم جی اور شنگھائی کے درمیان جامع اور گہرے اسٹریٹجک تعاون کا ایک نیا نمونہ تیز ی سے تشکیل پا رہا ہے۔

امید ہے کہ سی ایم جی کاپی رائٹ ٹریڈنگ سینٹر اعلی معیار کے وسائل کا فائدہ اٹھاتے ہوئے شنگھائی کو ایک بڑا بین الاقوامی ثقافتی و تخلیقی مرکز بنانے میں فعال کردار ادا کرے گا ۔


شیئر

Related stories