بیجنگ میں بین الاقوامی فلمی میلے کا آغاز
"خوابوں کی تکمیل کی سعی " کے موضوع پر دسواں بیجنگ بین الاقوامی فلمی میلہ بائیس اگست کو بیجنگ میں شروع ہوا ۔ یہ پہلی دفعہ ہے کہ ٹی وی چینل کے ذریعے فلم میلے کا اہتمام کیا گیا ہے ۔
چینی کمیونسٹ پارٹی کی بیجنگ کمیٹی کے مستقل ممبر اور بیجنگ کے مرکزی شعبہ تشہیر کے سربراہ دو فے جن نے کہا کہ اس خاص صورتِ حال میں بیجنگ عالمی فلمی میلے کا انعقاد پچھلے چھ ماہ میں وبا کی روک تھام اور اس پر قابو پانے کا واضح ثبوت ہے۔ یہ فلمی میلہ شائقین کی بھرپور توقعات کے لیے ایک پرخلوص تحفہ اور بہترین فلم سازی کی جستجو کا عکاس ہے۔
ہوا شیا فلم تقسیم کار کمپنی کےچیئرمین فو روچھنگ نے کہا کہ چین میں اب تک آٹھ ہزار پانچ سو سے زیادہ تھیٹر کھولے جا چکے ہیں اور فلمی منڈی بتدریج بحال ہو رہی ہے۔
اس میلے میں 300 سے زیادہ چینی اور غیر ملکی فلمیں شامل ہیں۔اور تین ٹی وی چینلز پر 20 بہترین چینی اور غیر ملکی فلمیں دکھائی جائیں گی۔