چین کے خدمات کے تجارتی عالمی میلے میں انسداد متعدی امراض سے متعلق نمائش منعقد ہوگی
2020-08-24 10:02:23
دو ہزار بیس کے لیےچین کا خدمات کا تجارتی عالمی میلہ ستمبر میں بیجنگ میں شروع ہوگا۔ اس تجارتی میلے کے دوران صحت عامہ اور انسداد متعدی امراض سے متعلق خصوصی نمائش کا انعقاد ہوگا جس میں آٹھ ممالک سے متعلق ایک سو پانچ صنعتی و کاروباری ادارے شرکت کریں گے۔نمائش میں انسداد وبا کابین الاقوامی تعاون ،چین کی کہانیاں اور روایتی چینی طبی ادویات کا استعمال شامل ہوگا اور بین الاقوامی سطح پر متعلقہ سائنس و ٹیکنالوجی نتائج کو روشناس کیا جائے گا۔
خدمات کے تجارتی میلے کے دوران انسداد وبا کے لیے عالمی عقل و فہم کو جمع کیے جانے کے موضوع پر صحت عامہ کا فورم بھی منعقد ہوگا جو انسداد وبا کے عالمی تجربات کے تبادلے کے لیے ایک پلیٹ فارم بنے گا۔