​چینی وزیر خارجہ وانگ ای اور ویتنام کے نائب وزیر اعظم کے درمیان ملاقات

2020-08-24 10:24:55
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

تیئیس اگست کو چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے چین کے گوانگ شی خود اختیار علاقے میں ویتنام کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ پھم بِن منھہ سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران، وانگ ای نے کہا کہ آج ہم نے دونوں ممالک کے درمیان زمینی حدود کی حد بندی کی 20 ویں سالگرہ اور حدود کے نشانوں کو کھڑا کرنے کی 10 ویں سالگرہ منائی ہے اور اس مفید تجربے سے حاصل کردہ ثمرات کا جائزہ لیا ہے اور اگلے مرحلے کے کام کے اہداف کو واضح کیا ہے۔ جس سے میں نے محسوس کیا ہے کہ چین اور ویتنام کے درمیان موجودہ دوستانہ تعلقات بہت سی مشکلات کے بعد حاصل کئے گیے ہیں۔ چین اور ویتنام کے سرحدی علاقوں میں مشترکہ ترقی اور خوشحالی کی صورتحال بڑی تگ و دود کے بعد حاصل ہوئی ہے، اور دو سوشلسٹ ممالک چین اور ویتنام کی خوشحالی کے حصول کا سفر طویل اور صبر آزما ہے۔ ہر نسل کی اپنی اپنی ذمہ داریاں ہوتی ہیں۔ ہم اپنی ذمہ داری نبھائیں گے، ہمارے بزرگوں نے دونوں ممالک کے مابین جس دوستی کی بنیاد رکھی تھی،اسے مزید مضبوط بنایا جائے گا، دونوں ممالک کے مابین جامع اسٹریٹجک تعاون پر مبنی ساتھی کے تعلقات کو آگے بڑھایا جائے گا اور دونوں ممالک کے سوشلسٹ نصب العین کو مزید فروغ دیا جائے گا۔
پھم بِن منھہ نے کہا کہ ویتنام چین کے ساتھ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتے ہوئے ویتنام چین جامع اسٹریجک تعاون کے ساتھی کے تعلقات کو سفارتکاری میں اولین ترجیح دیتا ہے۔ انہیں امید ہے کہ انسداد وبا کے ساتھ ساتھ، دونوں ممالک کے مابین اعلیٰ سطحی تبادلے جلدازجلد بحال ہوسکیں گے اور دو طرفہ اقتصادی و معاشی تعاون کو مزید فروغ حاصل ہوگا۔


شیئر

Related stories