بامالاجن کا نیا گھر اور ان کی خوشحال زندگی
تبتی خاتون با ما لا جن اپنے نئے گھر میں متنقل ہوچکی ہیں۔ یہ منتقلی رواں سال جون میں عمل میں آئی تھی۔ تبت خود اختیار علاقے کے شہر شان نان میں واقع جے زا گاؤں میں 169 گھرانے ہیں۔ وہ سب غریبوں کی امداد سے متعلق منصوبے کے مستفید ہوئے ہیں۔ اس منصوبے کے تحت لوگوں کو ایسی جگہوں سے منتقل ہونے میں مدد مل رہی ہے جہاں زندہ رہنا آسان نہیں ہے۔
چوالیس سالہ با ما لاجن کے گھر میں کل سات افراد ہیں۔ ان کا موجودہ گھر بہت خوبصورت ہے۔ تاہم ماضی میں پورا خاندان ایک کمرے میں رہتا تھا اورباورچی خانے بھی اسی کمرے میں تھا۔ جے زے گاؤں میں رہنے والوں میں سے اکثریت کی مجموعی صورتحال ایسی ہی تھی۔ مکانات پہاڑ کی چوٹی پر تھے جو گندے اور گھٹن زدہ تھے ، جہاں ڈھلوانیں بہت سیدھی تھیں ، سڑکیں تنگ اور نہ ہموار تھیں اور وہاں تک آنا جانا بھی بہت مشکل تھا۔
دو ہزاراٹھارہ میں جے زے گاؤں میں مذکورہ منصوبے پر عمل درآمد کیا گیا۔اب تمام باشندوں کی رہائشی صورتحال میں بڑی تبدیلیاں آگئی ہیں۔ اور ان کو بہت کم رقم ادا کرنے کی ضرورت ہے۔
بامالاجن اس وقت ایک کشادہ، آرام دہ اور پرسکون نئے گھر میں رہ کر بہت خوش ہیں۔ یہ ہے خوشحال زندگی ۔