چین نے لان چھانگ-مے کونگ تعاون کو "نئی بین الاقوامی زمینی و بحری تجارتی راہ داری "سے منسلک کرنے کی تجویز پیش کردی

2020-08-24 14:40:35
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کے وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ نے چوبیس تاریخ کو بیجنگ میں لان چھانگ-مے کونگ تعاون کے تیسری سربراہ اجلاس میں شرکت کے دوران کہا کہ چین لان چھانگ-مے کونگ تعاون کو "نئی بین الاقوامی زمینی و بحری تجارتی راہ داری "سے منسلک کرنے کی تجویز پیش کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ نئی بین الاقوامی زمینی و بحری تجارتی راہ داری چین کے مغربی علاقے سے گزرتے ہوئے جنوب مشرقی ایشیا اور یوریشیا سے ملتی ہے ۔لان چھانگ-مےکونگ تعاون کو نئی بین الاقوامی زمینی و بحری تجارتی راہ داری سے منسلک کیا جانا تجارتی راہداری کو مزید ہموار کرے گا جس سے چین کے مغربی علاقے ،جنوبی مغربی علاقے اور آسیان ممالک کی قوت کو مربوط بناتے ہوئے مے کونگ دریا سے منسلک ممالک میں مزید سرمایہ کاری کی جائے گی ،وسائل کی تقسیم کو مزید بہتر بنایا جائے گا ،صنعتی و سپلائی چین کا تحفظ کیا جائے گا ۔


شیئر

Related stories