عالمی ادارہ صحت کا ویکسین کی تیاری میں تعاون مستحکم کرنے کا مطالبہ

2020-08-24 15:43:17
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

ویکسین، کووڈ -۱۹ کی وبا کے خلاف جاری جنگ میں فتح کے حصول کا اہم ترین ہتھیار ہے ۔ اس وقت پوری دنیا ویکسین کی منتظر ہے۔ چین ویکسین کی تیاری کے عمل کو تیز ترکر رہا ہے۔ تیئیس اگست کوبیجنگ میں چین کی دو کمپنیوں نےبتایا کہ اس وقت ویکسین کے تیسرے مرحلے کے کلینیکل ٹرائلز کو آگے بڑھایا جا رہا ہے اور توقع ہے کہ اس سال کے آخر تک یہ مارکیٹ میں دستیاب ہو گی ۔ نا صرف چین بلکہ کئی اور ممالک کی کمپنیوں نے بھی نوول کورونا وائرس کی ویکسین پر تحقیق اور اس کی پیش رفت میں سرمایہ کاری کی ہے۔ ڈبلیو ایچ او کے تازہ ترین اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ عالمی سطح پر ویکسین پرتحقیق کی رفتار تیز ہو رہی ہے۔ چین اور امریکہ کے علاوہ ، روس ، بھارت اور دیگر کئی ممالک بھی تیز ی سے ویکسین کی تیاری میں مصروف ہیں ۔

ڈبلیو ایچ او نے اپیل کی ہے کہ دنیا کو ویکسین کی تیاری اور فراہمی کے عمل میں ، مسابقت سے بچنے کے لیے یکجہتی اور تعاون کو مضبوط بنانا چاہیے ، تاکہ تمام ممالک مشترکہ طور پر تمام نقصانات و فوائد بانٹیں اور محفوظ و موثر ویکسین کی تیاری کی امید کی جا سکے ۔

شیئر

Related stories