چین کے خلاف امریکی سیاستدانوں کی سازشیں کامیاب نہیں ہوں گی ، چینی وزارت خارجہ

2020-08-24 18:35:56
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چوبیس اگست کو چینی وزارت خارجہ کی پریس کانفرنس میں ، ایک صحافی نے سوال کیا کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے اکیس تاریخ کو اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ امریکہ اورچین کے درمیان سرد جنگ ہونے یا نہ ہونے کا انحصار چینی کمیونسٹ پارٹی پر ہے ، اس بارے میں چین کی کیا رائے ہے؟

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان جیاؤ لی جیان نے کہا کہ سب سے پہلے تو وہ پومپیو کے بیان کو درست کرنا چاہیں گے ۔ اس وقت چین- امریکہ تعلقات شدید مشکلات کا شکار ہیں اور اس کی تمام تر ذمہ داری امریکہ پرعائد ہوتی ہے ۔امریکہ نے یکطرفہ طور پراشتعال انگیزی کی ، چین کےاندرونی امور میں مداخلت کرنے اور چین کے مفادات کو نقصان پہنچانے والے کئی اقدامات کیے، اور چین کی قومی اور خارجہ پالیسیوں کے حوالے سے بہتان تراشی کر کے ساکھ کو داغدار کرنے کی کوشش کی ، جس سے چین امریکہ تعلقات کو شدیدنقصان پہنچا۔

کچھ امریکی سیاستدان چین پر دباو ڈالنا چاہتے ہیں کیونکہ وہ چین کی ترقی سے خوفزدہ ہیں۔ چینی کمیونسٹ پارٹی کا ہدف چینی قوم کی عظیم نشاۃِ ثانیہ کی تعمیرکے خواب کو پورا کرنا ہے ، تاکہ ناصرف چینی عوام بلکہ دنیا بھر کے عوام بہتر زندگی گزار سکیں۔ عالمی جی ڈی پی میں چین کا حصہ مسلسل 10 سال تک 30 فیصد سے زائد رہا ۔ چین کی جانب سے پیش کردہ " دی بیلٹ اینڈ روڈ" انیشیٹیو آج کے دور میں عوامی اور معاشی تعاون کا سب سے بڑا پلیٹ فارم بن گیا ہے۔ چین اصلاحات و کھلے پن اور باہمی مفاد کی پالیسی پر قائم ہے۔ چین کی ترقی اور 1.4 ارب افراد کی وسیع منڈی میں دنیا کے لیے بہت سے مواقع ہیں۔

جیاؤ لی جیان نے واضح الفاظ میں کہا کہ چین کبھی بھی تسلط حاصل کرنے کا خواہش مند نہیں رہا لیکن کسی کی طاقت سے خوفزدہ بھی نہیں ہوتا ہے۔ ہمارا موقف ہے کہ تمام ممالک برابر ہیں۔ ممالک کو باہمی احترام کے ساتھ مشترکہ مفادات کے لیے تعاون کرنا چاہیئے۔چین بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کے قیام کے لیے تمام ممالک کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔


شیئر

Related stories