نئے ترقیاتی ڈھانچے میں بند اندرونی گردش کی بجائے کھلی اندرونی و بیرونی گردش ہوگی،چینی صدر شی جن پھنگ

2020-08-25 10:10:50
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری ،صدر مملکت ،مرکزی فوجی کمیشن کے چیرمین شی جن پھنگ نے چوبیس اگست کو اقتصادی و معاشرتی شعبے کے ماہرین کے سمپوزیم کی صدارت کرتے ہوئے اہم خطاب کیا ۔انہوں نے نشاندہی کی کہ چودہویں پانچ سالہ ترقیاتی منصوبہ بندی پر عمل کے دوران چین ترقی کے نئے مرحلے میں داخل ہوگا۔نیا ترقیاتی ڈھانچہ بند اندرونی گردش کی بجائے کھلی اندرونی و بیرونی گردش کا حامل ہوگا۔عالمی معیشت میں چین کی حیثیت بڑھتی جا ئے گی اور اس کا عالمی معیشت کے ساتھ رابطہ بھی قریب تر ہوتا رہے گا۔دوسرے ممالک کے لیے فراہم کئے جانے والے مواقع زیادہ ہوں گے اور چین بین الاقوامی اشیا اور وسائل کے لیے ایک پرکشش منزل ہوگا۔
شی جن پھنگ نے سائنس و ٹیکنالوجی پر مبنی جدت کاری اور اس ضمن میں عالمی تعاون پر بھی زور دیا۔


شیئر

Related stories