​ٹک ٹاک نے باقاعدہ طور پر ٹرمپ حکومت کے خلاف مقدمہ دائر کردیا

2020-08-25 10:13:17
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چوبیس اگست کو ٹک ٹاک کمپنی نے کیلی فورنیا کی ریاستی عدالت میں امریکی حکومت کے انتظامی حکم نامہ کے خلاف مقدمہ دائر کردیا ہے۔ٹک ٹاک کے خیال میںامریکی حکومت نے کمپنی کو اپنا دفاع کرنے کا مساوی موقع نہیں دیا۔صدر ٹرمپ کا ایگزیکٹو آرڈر ٹک ٹاک پر لاگو نہیں ہوتا ہے اور یہ غیر قانونی ہے۔

ٹک ٹاک کے اعلان میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ کا حکم نامہ نہ صرف وبا کے دوران لاکھوں امریکی صارفین کے تفریح اور تبادلوں کے پلیٹ فارم کو بند کرنے کی کوشش ہے بلکہ اس سے کمپنی کی طرف سے امریکیوں کے لیے فراہم کیے جانے والے دس ہزار روزگار کے مواقع بھی متاثر ہوں گے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ ان کے پاس اپنے حقوق کے دفاع کے لئے مقدمہ دائر کرنے کے سوا کوئی انتخاب باقی نہیں بچا۔

شیئر

Related stories