چھونگ چھینگ کے سر سبز ماحول سے مقامی لوگوں کی آمدنی میں قابلِ قدر اضافہ
دوسال سے چھونگ چھینگ میں کوہِ جین یون قومی قدرتی ذخائر نے بیک وقت کئی اقدامات اختیار کرتے ہوئے "ماحولیات کے تحفظ" اور "لوگوں کے روزگار کی بہتری " کے لیے سر سبز ترقی کی راہ دریافت کی ہے۔
کوہِ جین یون کے قومی قدرتی ذخائر دریائے یانگزی کےبالائی حصے میں ایک اہم حیاتیاتی آڑ ہے۔ ایک زمانے میں یہاں بغیر منصوبہ بندی کے غیر قانونی عمارات اورفارم ہاؤسز کی تعمیرات کی بھر مار تھی اور ماحولیاتی آلودگی بھی بہت زیادہ تھی ۔ تاہم دو سال کے دوران غیر قانونی تعمیرات کے خاتمے اور تدارک کے بعد یہاں کے ماحول میں نمایاں بہتر ی آئی ہے ۔
ماحول اورخدمات کے معیار میں بہتری کے ساتھ ساتھ کوہِ جین یون کا یہ علاقہ ، ہفتہ وار تعطیلات میں لوگوں کے لیے نیا تفریحی مقام بن گیا ہے اور یہاں آنے والے سیاحوں کی تعداد دن بہ دن بڑھتی جا رہی ہے جس کے باعث مقامی لوگوں کی آمدنی میں تین گنا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔