عرب لڑکے اور چینی لڑکی کی شادی
رواں سال ، پچیس اگست کو چین کا روائیتی تہوار " چھی شی " منایا جارہاہےیہ نیک تمناوں اور محبت کا تہوار ہے جو چینی قمری کیلنڈر کے ساتویں مہینے کی سات تاریخ کو منایا جاتا ہے ۔
چینی صدر مملکت شی جن پھنگ کو اردن سے چین آنے والے مہندعلی محدشلابی اور چینی لڑکی لیو فانگ شی کی شادی کی کہانی کا علم ہے ۔
پانچ جون دو ہزار چودہ کو چین عرب تعاون فورم کی چھٹی وزارتی کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں صدر شی جن پھنگ نے مہند کی کہانی شرکائے اجلاس کو سناتے ہوئے بتایا کہ ایک عام عربی نوجوان جو کہ عربی ذائقے و خوراک کو لے کر چین آیا یہاں کے مواقع سے مستفید ہوتے ہوئے اس نے ایوو میں اپنا کاروبار جمایا اور پھر یہیں پر ایک چینی لڑکی کے ساتھ شادی کر کے اپنی نئی زندگی کا آغاز کیا ۔
مہند ،جنہوں نے ایوو میں پہلے "عرب ریستوران" کا آغاز کیا تھا،ا ن کی رائے میں حالیہ برسوں میں جب سے دی بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر کو آگے بڑھایا گیا ہے ان کے ریستوران میں آنے والے چینی و بیرونی کاروباری افراد کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے ۔