چین عالمی امن و خوشحالی کے لیے خطرہ نہیں بلکہ موقع ہے : چینی وزارت خارجہ
پچیس تاریخ کو چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان چاو لی جیان نے نیوز بریفنگ کے دوران اپنے بیان میں امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے " چینی کمیونسٹ پارٹی پر عائد الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ایک عرصے میں پومپیو نے نظریاتی تعصب اور مفاد پرستی کے تحت چین پر الزامات لگائے اور اس کو بدنام کرنے کی کوشش کی۔
چاولی جیان نے کہا کہ موجودہ اہم اور حساس علاقائی اور بین الاقوامی معاملات کو دیکھیں وہ یہ سوال پوچھنا چاہتے ہیں کہ کیا کوئِی ایسا مسئلہ ہے جو چین کی وجہ سے پیدا ہوا ہے ؟ تاہم اس کے برعکس کئی ایسے مسائل نہیں ہیں کہ جن کے پیچھے امریکی سیاستدانوں کا ہاتھ ہے ۔ حقیقت یہ ہے کہ ان لوگوں کو پہچاننا اور قبول کرنا چاہیے کہ امریکہ سمیت عالمی برادری کے لیے چین عالمی امن اور خوشحالی کے فروغ میں منفی عنصر نہیں بلکہ ایک مثبت قوت ہے ،اور خطرے کے بجائے ایک موقع ہے۔ "