چین کی طرف سے ایران کے خلاف پابندیوں کی تیز بحالی کے نظام پر عمل درآمد کے حوالے سے امریکہ کے مطالبے کی مخالفت
اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندے جانگ جون نے پچیس اگست کو سلامتی کونسل میں ایک بار پھر امریکہ کے اس مطالبے کی مخالفت کی ہےکہ سلامتی کونسل ایران کے خلاف "پابندیوں کی تیزی سے بحالی" کےنظام پر عمل درآمد کا آغاز کرے۔
جانگ جون نے کہا کہ امریکہ نے حال ہی میں سلامتی کونسل کے چیرمین کو ایک خط بھیجا اور یک طرفہ طور پر ایران کے خلاف "پابندیوں کی تیزی سے بحالی" کےنظام پر عمل درآمد کا مطالبہ کیا۔ ایران کے ایٹمی مسئلے پر جامع معاہدے میں شریک ممالک اور سلامتی کونسل کے زیادہ تر ارکان کے خیال میں امریکہ اس معاہدے میں ایک فریق کی حیثیت سے اپنا مقام کھو بیٹھا ہے۔ اقوام متحدہ سے ایران کے خلاف پابندیوں کی بحالی کی درخواست کرنا بے بنیاد اور غیر معقول ہے۔ اس لیے اس نظام پر عمل درآمد نہیں ہو سکتا۔
جانگ جون نے اس بات پر زور دیا کہ چین متعلقہ فریقین کے ساتھ مل کر ایران کے ایٹمی مسئلے کو سیاسی طریقےسے حل کرنے کی کوشش کرتا رہے گا۔