شن جن خصوصی اقتصادی علاقے کے قیام کی چالیسویں سالگرہ: شن جن اور شی جن پھنگ کی کہانی

2020-08-26 10:38:32
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چھبیس اگست کو شن جن خصوصی اقتصادی علاقے کے قیام کو چالیس برس مکمل ہو چکے ہیں اور یہ ایک چھوٹے گاؤں سے کروڑوں کی آبادی کے حامل جدید شہر میں تبدیل ہوچکا ہے۔ جو اصلاحات و کھلے پن سے چین میں آنے والی تاریخی تبدیلیوں کا مظہر ہے۔
شن جن چین کا پہلا خصوصی اقتصادی علاقہ ہے جس کی ترقی میں کئی نسلوں کی قیادت کی کاوشیں اور حکمت شامل ہے۔یاد رہے کہ آٹھ دسمبر دو ہزار بارہ کو چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے اپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد ایک ماہ سے بھی کم عرصے میں شن جن کا دورہ کیا۔انہوں نے کہا کہ اپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد اندرون ملک پہلے دورے کے لیے انہوں نے شن جن کا انتخاب کیا کیونکہ یہاں اصلاحات و کھلے پن کی شروعات ہوئی تھی۔اکتوبر دو ہزار اٹھارہ میں انہوں نے شن جن کا دوبارہ دورہ کیا جہاں انہوں نے اصلاحات و کھلے پن کے عزم کو دہرایا۔
گوانگ دونگ-ہانگ کانگ-مکاؤ گریٹر بے ایریا سے لے کر ہائی نان آزاد تجارتی زون تک ، منڈی تک رسائی کی منفی فہرست کے نظام کے مکمل نفاذ سے "دی بیلٹ اینڈ روڈ" کی مشترکہ تعمیر تک ،اصلاحات و کھلے پن کے ضمن میں چین کے قدم کبھی نہیں رکے۔
جیسا کہ شی جن پھنگ نے کہا تھا کہ جدید ،طاقتور سوشلسٹ ملک کی تعمیر اور چینی قوم کی نشاط ثانیہ کی تکمیل کے لیے نسل درنسل کوششوں کی ضرورت ہے۔چین اصلاحات و کھلے پن کو تسلسل کے ساتھ فروغ دے گا تاکہ نئے عہد میں نیا معجزہ رقم کیا جاسکے۔



شیئر

Related stories