امریکہ اشتعال انگیز کارروائیاں بند کرے، ترجمان چینی وزارت دفاع
چین کی وزارت دفاع کے ترجمان ووچھیان نے 25 تاریخ کو امریکی فوجی طیارے کی جانب سے چین کے فوجی مشقوں کے نوفلائی زون میں پرواز پر شدید ردعمل کا اظہار کیا۔ بیان میں امریکہ سے اس طرح کی اشتعال انگیز کارروائیاں فوری طور پر ترک کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ وزارت دفاع کے ترجمان ووچھیان نے کہا کہ امریکی طیارے کی یہ دراندازی اشتعال انگیز کارروائی ہے، چین اس کی سختی سے مخالفت کرتا ہے اور امریکہ سے اس طرح کی کارروائیاں ترک کرنے کا مطالبہ کرتا ہے۔ ایسے واقعات سمندری اور ہوائی حادثات کا باعث بن جاتے ہیں ۔یہ سراسر اشتعال انگیز کارروائیاں ہیں۔ چین اس کی سختی سے مخالفت کرتا ہے اور اس حوالے سے امریکہ کو بھر پور تحفظات سے آگاہ کردیا گیا ہے۔ چین امریکہ سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ اس طرح کے اشتعال انگیز اقدامات کو فوری طور پر بند کرے اور خطے میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لئے ٹھوس اقدامات کرے۔
واضح رہے کہ ایک امریکی طیارہ چینی عوامی سپاہ آزادی کے شمالی تھیڑ کے علاقے میں اس وقت داخل ہو گیا جب وہاں تربیتی مشقیں جاری تھیں۔