جنگلات کے قیام سے صحرائی رقبے میں کمی آئی ہے
2020-08-26 11:02:21
چین کے اندرون منگولیا خود اختیار علاقے میں شنگ آن شہر کی کھہ یو جونگ چھی کاونٹی میں ایک گاؤں پہلے پیلے رنگ کے ریت سے بھرا رہتا تھا۔ ہوا چلنے سے اتنی ریت اڑتی کہ سٹرک پر کچھ بھی نظر نہیں آتا تھا۔ یہاں کے لوگوں کا ذریعہ معاش مویشی بانی تھا جس کی وجہ سے علاقے میں گھاس آہستہ آہستہ کم ہوتی چلی گئی۔ دو ہزار اٹھارہ میں کھہ یو جونگ چھی کاونٹی میں ماحولیاتی جنگلات لگانے کا کا م شروع ہوا۔ جس سے نہ صرف آس پاس کے حیاتیاتی ماحول میں تبدیلیاں آئیں ، بلکہ مقامی کسانوں کی زندگی میں بھی تبدیلی آئی۔
جنگلات کی کاشت کے بعد ، ارد گرد کے صحرا کی صورتحال میں آہستہ آہستہ بہتری آ رہی ہے۔ آج ، گاؤں میں ہر گھر مکئی کاشت کرتا ہے ، اور بھیڑوں اور مویشیوں کو پالنے کے لئے مکئی کےپودے بطور چارہ استعمال کئے جاتے ہیں ، جس سے سبز ماحول کی افزائش میں مدد ملی ہے۔