شن جن ، قوتِ حیات کا حامل شہر ہے

2020-08-26 18:07:46
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کے سب سے جدید اور متحرک شہر کی حیثیت سے شن جن نے ہمیشہ دنیا کے کونے کونے سے ذاتی کاروبار کا آغاز کرنے کے لیے آنے والوں کو راغب کیاہے ۔ اعدادو شمار کے مطابق اس وقت شن جن میں اوسطاً ، ہر چار میں سے ایک شخص کاروباری فرد ہے ۔ شن جن شہر کی مقامی حکومت نے کاروبار سے وابستہ ان افرادکی مختلف انداز سے مدد کی ہے ۔ مثال کے طور پر ملک بھر میں پہلا یوتھ اسٹیشن شن جن میں قائم ہوا ۔ یہ ایک جامع خدماتی پلیٹ فارم ہے جس کے ذریعے شن جن میں کاروبار کے لیے پہلی مرتبہ آنے والے افراد کو نا صرف 7 دن تک مفت رہائش فراہم کی جاتی ہے ، بلکہ کاروبار کے سلسلے میں رہنمائی بھی کی جاتی ہے ۔ تاحال شن جن میں ایسے پندرہ یوتھ اسٹیشنز ہی٘ں ۔

ماضی میں شن جن ماہی گیر وں کا ایک چھوٹا سا گاوں تھا لیکن چالیس سالوں کی محنت کے بعد شن جن ، دنیا میں تیز رفتار شہری و صنعتی ترقی کا معجزہ بن کے ابھرا ہے اور اس کی آبادی دو کروڑ تک پہنچ چکی ہے۔ رواں سال ستمبر میں شن جن سال۲۰۱۹-۲۰۲۰ کے لیے چین کے دس بہترین اور خوشحال شہروں میں شامل کیا گیا ہے۔ یہ اس شہر کے لوگوں کے لیے " بہترین تعریف" ہے۔

شیئر

Related stories