شن جن خصوصی اقتصادی زون کی چالیسویں سالگرہ
26 اگست کو شن جن خصوصی اقتصادی زون کی چالیسویں سالگرہ ہے۔ماہی گیروں کے ایک چھوٹے گاؤں سے ایک بڑے بین الاقوامی شہر تک،غیرملکی سرمائے سے چلنے والے کاروباری ادارے شن جن میں سرعت کے ساتھ ہونے والی تبدیلیوں کے شاہد اور معمار ہیں اور ان تبدیلوں سے مستفید ہوئے ہیں ۔
1979میں تھائی لینڈ کا چارون پوک فنڈ گروپ چین میں داخل ہونے والی پہلی غیر ملکی کمپنی تھی۔
سی پی گروپ کےسینئر وائس چیئرمین اور چین میں اس گروپ کے سی ای او یانگ شیاؤ پنگ نے سی سی ٹی وی کو ایک خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ "اصلاحات اور کھلے پن کے آغاز سے اب تک ، سی پی گروپ چین کی معاشی ترقی کے بارے میں ہمیشہ پر امید رہا ہے۔" کچھ ممالک کےسیاستدانوں کی جانب سے "چینی معیشت سے ڈی کپلنگ " کے حوالے سے یانگ شیاو پنگ نے کہا کہ کچھ سیاستدانوں کے سیاسی مقاصد بنیاد معاشی قوانین کو تبدیل نہیں کر سکتے۔ چین کی منڈی بہت بڑی ہے اور کاروباری ادارےمعاشی قوانین کے مطابق کام کرتے ہیں۔ "