شہرِ نو ، شن جن

2020-08-26 18:20:18
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

شن جن زندگی سے بھرپور ایک نیا بین الاقوامی شہر ہے جو چین کی اصلاحات اور کھلے پن کا مظہر ہے۔ چین کے دوسرے علاقوں سے آنے والے چینی افراد کے علاوہ غیر ملکیوں کی بڑی تعداد بھی اس شہر میں آتی ہے اور اپنی زندگی کی کہانی اس شہر میں رقم کرتی ہے ۔

گیری ایک امریکی شہری ہیں جو تیرہ سال پہلے شن جن آئے تھے ۔ ان کا کہنا ہے کہ جس دور میں وہ شن جن آئے تھے اُس وقت ، اس شہر میں غیر ملکی افراد بہت کم تھے ۔ شہر میں غیر ملکی ریستورانوں کی تعداد بھی بہت کم تھی ۔ لیکن اب شن جن کا معاشی و معاشرتی ماحول بالکل تبدیل ہو چکا ہے۔ گیری کا کہنا ہے کہ وہ کئی سالوں سے شن جن میں رہ رہے ہیں لیکن یہ شہر انہیں ہمیشہ "تازگی" کا احساس دلاتا ہے کیونکہ اس شہر میں آئے روز نت ںئی پیش رفت ہوتی ہے ۔ اسی لیے وہ پر امید ہیں کہ یہ شہر بہتر سے بہترین ہوتا چلا جائے گا۔

شیئر

Related stories