اقواِمِ متحدہ میں امریکہ کی " ایران پر پابندیوں کی بحالی "کی درخواست رد

2020-08-26 18:25:39
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چھبیس اگست کو چینی وزارت خارجہ کی پریس کانفرنس میں ایک صحافی نے سوال کیا کہ اگست میں سلامتی کونسل کے چیئرمین اور اقوام متحدہ میں انڈونیشیا کے مستقل نمائندے نے بتایا کہ سلامتی کونسل میں امریکہ کی جانب سے "ایران پر پابندیوں کی جلد بحالی" کی درخواست پر اتفاق رائے نہیں ہوا اور سلامتی کونسل مزید کوئی اقدامات نہیں کرے گی۔اس حوالے سے چین کی کیا رائے ہے؟

وزارت خارجہ کے ترجمان جیاؤ لی جیان نے کہا کہ ایرانی جوہری مسئلے کے بارے میں ، چین بارہا اپنا موقف واضح کر چکا ہے ۔سلامتی کونسل کا اعلان کونسل کے ارکان کی اکثریت کا موقف اور عالمی برادری کی متفقہ رائے ہے۔ امریکہ کی جانب سے "ایران پر پابندیوں کی جلد بحالی" کی درخواست غیر مقبول ہے اور وہ کامیاب نہیں ہوگی۔

جیاؤ لی جیان نے اس بات پر زور دیا کہ چین ،ایرانی جوہری مسئلے کے جامع معاہدے کے جواز اور اختیار کے تحفظ کی بنیاد پر بات جیت کے لیے ایک کثیرالجہت پلیٹ فارم بنانے کی حمایت کرتا ہے تاکہ متعلقہ فریق اپنے تحفظات پیش کر سکیں اور علاقائی امن و استحکام کے تحفظ کے لیے نیا اتفاق رائے طے پا سکے ۔ چین متعلقہ فریقوں کے ساتھ ایران کے جوہری مسئلے کے سیاسی اور سفارتی عمل کو آگے بڑھانے کے لیے تیار ہے۔

شیئر

Related stories