شی جن پھنگ نے پولیس کا پرچم چینی عوامی پولیس کے حوالے کیا

2020-08-26 18:31:46
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چھبیس اگست کو چینی عوامی پولیس کے پرچم کی تقریبِ حوالگی ، بیجنگ کےعظیم عوامی ہال میں منعقد ہوئی ۔ چینی کمیونسٹ پارٹی کے جنرل سیکرٹری ، صدر مملکت اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے یہ پرچم چینی عوامی پولیس کےحوالے کیا ۔ اس موقع پرانہوں نے واضح کیا کہ چینی عوامی پولیس، قومی سلامتی کی ایک اہم انتظامیہ اور فوجداری انصاف فورس ہے ۔ اس کا بنیادی کام قومی سلامتی اور معاشرتی نظم و ضبط کو برقرار رکھنا ، شہریوں کی حفاظت ،شخصی آزادی اور قانونی و عوامی املاک کی حفاظت کرنا ، غیر قانونی سرگرمیوں و جرائم کو روکنا اور مجرموں کو سزا دینا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ نئے عہد میں چینی عوامی پولیس کو پارٹی کے ساتھ وفاداری ، عوام کی خدمت اور غیر جانبدارانہ قانون کو نافذ کرنا چاہیئے ۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ لوگوں کے لیے فوائدکے حصول ، خوشی اور سلامتی کے احساس کو بڑھانے کے لیے دل و جان سے محنت کریں تاکہ اپنے مشن اور فرائض کو مکمل تندہی سے ادا کیا جائے ۔

شیئر

Related stories