چینی و روسی صدور کے " چین ،روس سائنس و ٹیکنالوجی انوویشن ایئر " کی افتتاحی تقریب کے لیے تہنیتی پیغامات
چھبیس اگست کو چینی صدر شی جن پھنگ اور روسی صدر ولادیمیر پوتن نے " چین ،روس سائنس و ٹیکنالوجی انوویشن ایئر " کی افتتاحی تقریب کے لیےتہنیتی خطوط ارسال کیے ۔
چینی صدر ،شی جن پھنگ نے اپنے پیغام میں کہا کہ چین اور روس ایک دوسرے کے سب سے بڑے پڑوسی ملک ہیں۔ دنیا بھر میں وبا کے پھیلاؤ کے تناظر میں چین اور روس نے باہمی تعاون اور مدد جاری رکھی ۔ چین روس سائنس اور ٹیکنالوجی انوویشن ایئر کا بر وقت انعقاد ، چین اور روس کی نئے دور میں جامع اسٹریٹیجک شراکت داری کے اعلی معیار اور خصوصیات کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ چین اور روس کا، وبا کی روک تھام اور مشکلات پر کامیابی سے قابو پانا دونوں ممالک کے درمیان تبادلے اور تعاون کی قوت بن جائے گا۔
روسی صدر ولادیمیر پوتن نے کہا کہ سائنس اور ٹیکنالوجی کی جدت ،موجودہ زمانے میں چین اور روس کےدرمیان تعاون کا سب سے سرگرم شعبہ ہے۔ "سائنس اور ٹیکنالوجی انوویشن ایئر " کی سرگرمیوں میں سائنسی تحقیق ، نمائش ، تعلیمی تبادلے سمیت سلسلہ وار تعاون کے منصوبے شامل ہیں خاص طور پر انسداد وبا کے بارے میں دونوں ممالک کی حکومتوں اور طبی و سائنسی تحقیقاتی اداروں کا تعاون اور اس کے اہم نتائج وسیع اثرات کے حامل ہیں ۔