آفات کے بعد تعمیر نو کے لیے ایک کھرب یوآن کی رقم مختص
2020-08-27 16:37:27
چھبیس اگست کو سیلاب کی روک تھام اور آفات کے بعد بحالی اور تعمیرِ نو کے بارے میں چینی ریاستی کونسل کا اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ آفات کے بعد تعمیر نو کے لیے جمع کی جانی والی رقم ایک کھرب سے تجاوز کر گئی ہے ۔
مرکزی حکومت شدید تباہی سے دوچار صوبوں میں نجی مکانات کی مرمت کے لیے امداد میں اضافہ کرے گی ۔ علاوہ ازیں تباہ شدہ کھیتوں اور گرین ہاؤسز سمیت زرعی سہولیات کی بحالی ، بیج اور دیگر سامان کی فراہمی اور سیلاب سے متاثرہ آبی منصوبوں، شاہراہوں اور پلوں کی تعمیر نو کو فوری طور پر شروع کرنے کے لیے مدد کی جائے گی ۔