امریکی اشتعال انگیزی کی مخالفت کرتے ہیں مگر خوفزدہ نہیں ہیں ، چینی وزارت دفاع

2020-08-27 17:17:42
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

ستائیس اگست کو چین کی وزارت دفاع کی نیوز بریفنگ کے دوران ایک سوال پوچھا گیا کہ حال ہی میں امریکی فوج چین کے اردگرد سرگرم عمل نظر آئی ہے ۔ فوجی طیاروں نے ساحلی پٹی پر جاسوسی کےلیے متعدد پرواز یں کیں۔ جنگی بحری جہازوں نے ساوتھ اور ایسٹ چائنا سی سمیت دیگر پانیوں میں ٹارگٹڈ فوجی مشقیں کیں جو چین کے خلاف اشتعال انگیزی کے مترادف ہیں۔ اس حوالے سے چین کا کیا تبصرہ ہے ؟

چینی وزارت دفاع کے ترجمان وو چھیان نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہمارا موقف انتہائی واضح ہے۔ ایک تو یہ کہ ہم اس کی مخالفت کرتے ہیں دوسرے یہ کہ ہم اس سے ڈرتےنہیں ہیں ۔ کچھ امریکی سیاست دان انتخابات سے قبل اپنے سیاسی مفادات کے حصول کی خاطر چینی اور امریکی مسلح افواج کے درمیان تعلقات کو شدید نقصان پہنچانے میں مصروف ہیں یہاں تک کہ وہ حادثات اور فوجی تنازعات پیدا کرنے کی بھی کوشش کر رہے ہیں ۔

وزارتِ دفاع کے ترجمان نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ چینی فوج قومی اقتدار اعلی ، سلامتی ،ترقیاتی مفادات اور عالمی و علاقائی امن و استحکام کی حفاظت کرے گی۔


شیئر

Related stories