جزیرہ نانشا میں تعمیراتی عملے پر امریکہ کی پابندی چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت ہے، چینی وزارت خارجہ

2020-08-27 17:20:29
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

ستائیس اگست کو چینی وزارت خارجہ کی پریس کانفرنس میں سوال پوچھا گیا کہ امریکی وزارت تجارت کی جانب سے چین کے جزیرہ نانشا میں تعمیراتی کام میں شامل چینی کمپنیوں اور اہلکاروں پر پابندیاں عائد کرنےکے اعلان سے متعلق چین کا کیا موقف ہے؟

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان جیاو لی جیان نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ چینی لوگ اپنے سرزمین میں تعمیر اتی کام کر رہے ہیں ، یہ بالکل چین کی خودمختاری کے دائرہ کار میں ہے اور اس کا عسکریت پسندی سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ چینی کاروباری اداروں اور اہلکاروں نے اپنے ملک میں تعمیر کا کام کیا ہے جو کہ قانونی ہےاور اس حوالے سے امریکی پابندی بلاجواز ہے ۔ امریکہ کا یہ اقدام چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت نیز بین الاقوامی قوانین اور اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔یہ سراسر غاصبانہ طرزِ عمل ہے اور چین اس کی شدید مخالفت کرتا ہے۔ ہم امریکہ پر زور دیتے ہیں کہ وہ اپنی غلطیوں کو سدھارے اور چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت کو ختم کرے ۔ چین مضبوط اقدامات اختیار کر تے ہوئے اپنے کاروباری اداروں اور لوگوں کے مفادات کا تحفظ کرے گا۔

شیئر

Related stories