امریکہ کا غیرملکی کمپنیوں پر بلاوجہ کا دباو ،امریکہ سمیت مختلف ممالک کے کاروباری اداروں کے لیے نقصان کا باعث
2020-08-27 19:07:15
ستائیس اگست کو منعقدہ پریس کانفرنس میں چینی وزارت خارجہ کے ترجمان جیاو لی جیان نے کہا کہ کچھ امریکی سیاستدانوں نے قومی سلامتی کی آڑ میں ،قومی طاقت کو ناجائز استعمال کرتے ہوئے غیر ملکی کمپنیوں پر بلاوجہ دباو ڈالا۔ امریکہ کے ان اقدامات سے امریکہ سمیت مختلف ممالک کےصارفین اور کاروباری اداروں کے مفادات کو نقصان پہنچا ہے۔ عالمی برادری لامحالہ ان اقدامات کےخلاف مزاحمت کرے گی۔
اطلاع کے مطابق چھبیس تاریخ کو امریکی چیمبر آف کامرس کی جانب سے چین میں موجود امریکی کمپنیوں کے ایک سروے کے مطابق تقریباً نوے فیصد کمپنیز کے خیال میں امریکی حکومت کی وی چیٹ پر پابندی سے ان کے کاروبار پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔ سروے میں شامل کمپنیوں میں ایک تہائی سے زیادہ کا خیال ہے کہ یہ پابندی عالمی آمدنی کو بھی نقصان پہنچائے گی۔