چین اور بھارت سرحدی صورتحال میں کشیدگی کم کرنے پر متفق : چینی وزارت دفاع
2020-08-27 20:09:11
ستائیس اگست کو چین کی وزارت دفاع کے ترجمان وو چیان نے وزارت دفاع کی پریس کانفرنس میں کہاکہ چین اور بھارت کی بھرپور عملی کاوشوں کی بدولت ، دونوں ممالک کی فرنٹ لائن افواج نے پیچھے ہٹنے کے سلسلے میں پیش رفت کی ہے ۔فریقین نے چین اور بھارت کی سرحد ی صورتحال کو مزید نرم بنانےاور دیگر امور سے مناسب انداز میں نپٹنے اور مشترکہ طور پر سرحدی علاقوں میں امن و سکون کے تحفظ پر اتفاق کیا ہے ۔