جناب شی جن پھنگ نے چین کی جانب سے کے کھلے پن کو فروغ دینے کو واضح کر دیا ہے ، وانگ ای
مقامی وقت کے مطابق ستائیس اگست کو چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای نے ناروے کی وزیر خارجہ اینے ایریکسن سورایدکے ساتھ مشترکہ طور پر صحافیوں سے ملاقات کی۔ایک صحافی کے سوال کہ کیا یک طرفہ پسندی اور تحفظ پسندی چین کے کھلے پن پر اثر انداز ہوگی ، کے حواب میں وانگ ای نے کہا کہ چینی صدر شی جن پھنگ نے دو دن پہلے اس بات کو واضح کیا ہے کہ چین کھلے پن کے معیار کو مکمل طور پر بلند کرے گا اور مزید اعلیٰ معیار کے کھلے پن پر مبنی نئے اقتصادی نظام کی تشکیل کرے گا۔اس اہم پالیسی سے پوری دنیا کے لیے ایک پیغام دیا گیا ہے کہ وبا اور عالمی اقتصادی تنزلی کے سامنے چین کے کھلے پن کا دروازہ بند ہونے کی بجائے مزید کھلے گا۔ چین اپنی اصلاحات کو فروغ دیتے ہوئے،مزید کم محصولات،مختصر منفی فہرست ،منڈی تک رسائی کے لیے بہتر سہولیات اور مزید شفاف اصول و ضوابط اور مزید پرکشش کاروباری ماحول کے ذریعے وسیع چینی منڈی کو عالمی منڈی کے ساتھ ہم آہنگ بنائے گا،تاکہ ان دو منڈیوں کے درمیان مزید بڑے پیمانے ، بہتر استعدکار اور مزید مضبوط قوت محرکہ کے ساتھ باہمی تعاون کو فروغ دیا جا سکے۔یوں چین اور دنیا کے مختلف ممالک کو مزید کشادہ ترقیاتی گنجائش اور مواقع میسر آئیں گے۔