امریکی فوجی جہاز کا چین کی شی شاہ آبی حدود میں داخلہ، چینی عوامی لبریشن آرمی کے جنوبی تھیٹر نے جہاز بھگا دیا

2020-08-28 11:05:59
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چینی عوامی لبریشن آرمی کے جنوبی تھیٹر کے سوشل میڈیا سے ملنے والی خبر کے مطابق، چینی عوامی لبریشن آرمی کے جنوبی تھیٹر کے ترجمان کرنل لی ہوا من نے کہا کہ ستائیس اگست کو امریکی فوج کا "مسٹین" نامی گائیڈڈ میزائل کو تباہ کرنے والا جہاز بغیر اجازت کے چین کی شی شاہ آبی حدود میں داخل ہوگیا۔ چینی عوامی لبریشن آرمی کے جنوبی تھیٹر آف آپریشنز نے بحری اور ہوائی فوج کو حرکت میں لاتے ہوئےامریکی جہاز کی نگرانی کی ، اس کی شناخت کی اور اسے وہاں سے چلے جانے کا انتباہ جاری کیا۔

امریکہ نے بین الاقوامی قوانین کو نظر انداز کرتے ہوئے بار بار ساؤتھ چائنا سی میں اشتعال انگیزی کی کوشش کی ہے۔امریکہ کی یہ حرکت "نیوی گیشن کی آزادی" کے نام پر نیویگیشن پر تسلط قائم کرنے کی کوشش ہے۔ جس سے چین کی خودمختاری اور سلامتی کے مفادات کو شدید نقصان پہنچا اور جنوبی بحیرہ چین میں بین الاقوامی نیویگیشن کا انتظام و انصرام بری طرح متاثر ہواہے۔چین امریکہ پر زور دیتا ہے کہ وہ فوراً اپنی اشتعال انگیز ی ختم کرے اور بحری اور فضائی فوجی آپریشنوں پر سختی سے قابو پائے، تاکہ غیر متوقع واقعات پیش نہ آئیں۔ چین ساوتھ چائنا سی کے جزیرے اور اس کے ملحقہ پانیوں پر غیر متزلزل خودمختاری رکھتا ہے۔ چین کے جنوبی تھیٹر کے فوجی دستے قومی خودمختاری اور سلامتی کی حفاظت اورساوتھ چائنا سی میں امن و استحکام کو مستقل طور پر برقرار رکھنے کے لئے ہمہ وقت تیار اور چاک و چوبند رہتے ہیں۔


شیئر

Related stories