چائنا میڈیا گروپ اور اس کے لاطینی امریکہ کے میڈیا پارٹنرز کے زیر اہتمام آن لائن فورم

2020-08-28 16:36:48
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چائنا میڈیا گروپ اور اس کے لاطینی امریکہ کے میڈیا پارٹنرز نے ایک مشترکہ بیان جاری کیا ہے جس میں کووڈ-19 کی وبا پر قابو پانے اور چین-لاطینی امریکہ ہم نصیب سماج کی تعمیر کے لئے مل جل کر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔ یہ بیان 28 اگست کو بیجنگ میں چائنا میڈیا گروپ اور اس کے لاطینی امریکہ کے میڈیا پارٹنرز کے آن لائن تعاون فورم 2020 کے دوران دیا گیا ۔

چائنا میڈیا گروپ کے سربراہ اور ایڈیٹر ان چیف شن ہائی شونگ نے اپنے ابتدائی ریمارکس میں کہا ، "میڈیا کو افواہیں پھیلانے اور پریشانی پیدا کرنے کی بجائے سچائی پر مبنی خبریں دینی چاہئیں، تفرقہ پیدا کرنے کی بجائے اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کرنی چاہئے اور وبا کی ذمہ داری ایک دوسرے پر عائد کرنے کی بجائے اس کا سائنسی طریقے سے مقابلہ کرنے کی کوششوں کا ساتھ دینا چاہیے۔نشریاتی اداروں کو ہوائی حملوں کی بجائے اعتماد کو فروغ دینا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں بڑی خبروں کی اطلاع دیتے وقت مقصدیت ، انصاف پسندی اور سچائی کے اصولوں پر عمل پیرا ہونا چاہئے ، انہوں نے زور دیا کہ چینی اور لاطینی امریکی اور کیریبین میڈیا کو بنی نوع انسان کے صحت مند سماج کی تعمیر کو فروغ دینے کے لئے مل جل کر کام کرنا چاہیے۔

فورم کے شرکا نے صحت مند معاشرے کے قیام کےلئے مل جل کر کام کرنے کے لئے کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔


شیئر

Related stories