سنکیانگ میں کوئی نام نہاد " جبری بورڈنگ اسکول " نہیں ہے
ستائیس اگست کوچین کے سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے کے محکمہ تعلیم کے سربراہ پلہتی ایزیمو نے کہا کہ سنکیانگ میں کوئی نام نہاد " جبری بورڈنگ اسکول" نہیں ہے ۔امریکی میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ "سنکیانگ میں بورڈنگ اسکول اقلیتی نسل کے خاندانوں کو الگ کرنے کا سبب بنے ہیں "۔یہ ان کے در پردہ مقاصد کے لیے لگایا گیا بہتان ہے۔
پلہتی ایزیمو نے سنکیانگ کی مقامی حکومت کی نیوز بریفنگ میں کہا کہ سنکیانگ بہت بڑا ہے اور کئی طلبہ دور دراز علاقوں سے اسکول آتے ہیں ۔ اتنی دور سے روزانہ اسکول آنا جانا بہت سخت کام ہے۔ اس لیے سنکیانگ میں بڑی تعداد میں "بورڈنگ اسکول "موجود ہیں ۔ طلبہ اور ان کے والدین اپنی خواہش کے مطابق یہاں رہائش کے لیے درخواست دے سکتے ہیں ۔یہ بورڈنگ اسکول دیہی طلبہ کے لیے مفت رہائش اور کھانا مہیا کرتے ہیں ۔ یہاں کوئی نام نہاد "جبری بورڈنگ اسکول " نہیں ہے۔
امریکہ کے خیال میں اس کا بورڈنگ اسکول کا نظام تو تعلیمی شعبے کی ترقی کے لیے اہم کردار ادا کرتا ہے لیکن سنکیانگ میں موجود بورڈنگ اسکول " سنکیانگ کے تربیتی مراکز میں جمع ہونے والوں کے بچوں کی نظر بندی " کے لیے ایک اقدام ہیں ۔یہ واضح طور پر "دوہرا معیار" ہے ۔