سنکیانگ، ترقی کے بہترین دور سے گزر رہا ہے
2020-08-28 16:41:12
ستائیس تاریخ کوچین کے سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے کی حکومت کے ترجمان یلیجیانگ عنایتی نے کہا کہ 2020 کے آخر تک سنکیانگ کےتمام دیہی علاقوں کے لوگ غربت کی حد سے باہر نکل آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ سنکیانگ میں انتہاپسندی پر موثر طور پر قابو پا لیا گیا ہے ۔عوام کےجان و مال کے تحفظ کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ سنکیانگ کی تمام قومیتوں میں اطمینان و سلامتی کا احساس قوی ہوا ہے ۔اس وقت سنکیانگ، اپنی ترقی کے بہترین دور سے گزر رہا ہے۔