امریکہ،چین اور چین -امریکہ تعلقات کو شعوری نقطہِ نظر سے دیکھے ، چینی وزارت خارجہ
اٹھائیس اگست کو چینی وزارت خارجہ کی پریس کانفرنس میں ترجمان جیاو لی جیان نےکہا کہ چین امریکہ پر زور دیتا ہے کہ وہ چین اور چین -امریکہ تعلقات کو استدلالی و معروضی نقطہِ نظر سے دیکھے ۔ امریکہ کو چین کے ساتھ اختلافات پر قابو پاتے ہوئے تعاون کو فروغ دینا چاہیئے تاکہ چین امریکہ تعلقات ہم آہنگی ، تعاون اور استحکام پر مبنی راہ پر گامزن ہوسکیں۔
اطلاع کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریپبلکن نیشنل کنونشن میں کہا کہ اگر وہ دوبارہ صدر منتخب ہوئے تو وہ امریکی کمپنیوں کو کہیں گے کہ وہ چین کو چھوڑ دیں ۔ جیاو لی جیان نے نشاندہی کی کہ امریکہ کے لیے چین کی پالیسی مستقل اور واضح ہے۔ چین-امریکہ تعاون سے دونوں مستفید ہوں گے جب کہ تصادم دونوں کے لیے نقصان دہ ہو گا ۔ چین ، امریکہ کے ساتھ ایسے تعلقات کا خواہش مند ہے جو عدم تنازعات ،عدم محاذ آرائی ، باہمی احترام ، تعاون اور جیت جیت پر مبنی ہوں۔ اس کے ساتھ ساتھ چین اپنے اقتدار اعلی ، قومی سلامتی اور ترقی کے مفادات کی بھی بھرپور حفاظت کرتا ہے۔