امریکہ کو ساوتھ چائنا سی میں پریشانی کو ہوا دینے والی کاروائیاں بندکرنی چاہئیں ، چینی وزارت خارجہ
2020-08-28 19:44:07
چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان چاو لی جیان نے اٹھائیس اگست کو بیجنگ میں منعقدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ امریکہ ساوتھ چائنا سی میں امن و استحکام کو تباہ کرنے والا اور مصیبت ساز ہے۔ امریکہ کو ساوتھ چائنا سی میں پریشانی کو ہوا دینے والی کارروائیاں بند کرنی چاہئیں ۔
چاو لی جیان نے کہا کہ چینی فوج کی ساوتھ چائنا سی کے جزائرشی شا کے نزدیک کی جانے والی مشق میں کسی ملک کو نشانہ نہیں بنایا گیا ۔ اس کے برعکس گزشتہ ایک عرصے میں امریکہ نے بار بار جدید بحری جہاز ، جنگی طیاروں اور جاسوس جہازوں کو ساوتھ چائنا سی کی حدود میں بھیجتے ہوئے بڑے پیمانے پر اشتعال انگیز فوجی کارروائیاں کیں اور چین کی خودمختاری اور سلامتی سےمتعلقہ مفادات کو نقصان پہنچا یا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ کو علاقائی امن و استحکام کے تحفظ کے لیے تعمیری نوعیت کا کردار ادا کرنا چاہیئے ۔