چین کی جانب سے برآمدکردہ ممنوعہ ٹیکنالوجیز کی ترمیم شدہ فہرست کا اجراء
2020-08-29 15:43:25
اٹھائیس اگست کو ، چین کی وزارت تجارت اور وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے برآمد کردہ ممنوعہ اور محدود ٹیکنالوجیز کی ترمیم شدہ فہرست جاری کر دی۔
اطلاعات کےمطابق ترمیم شدہ فہرست کے حوالے سے متعلقہ محکموں ، صنعتی تنظیموں ، انڈسٹری اکیڈمک حلقوں اور عوام سے مستقل بنیادوں پر آراء اور تجاویز طلب کی گئیں ۔ نئی فہرست میں چار ممنوعہ تکنیکی برآمدات اور پانچ محدود برآمداتی ٹیکنالوجیز کو خارج کیا گیاہے ، اور تیئس نئی ٹیکنالوجیز کو پابندی کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ 21 ٹیکنالوجیز کے کنٹرول پوائنٹس اور تکنیکی پیرامیٹرز میں ترمیم کی گئی ہے۔