چینی وزیر خارجہ وانگ ای اور فرانس کے صدر ایما نویل میکرون کے درمیان اہم ملاقات

2020-08-29 15:57:36
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

اٹھائیس تاریخ کو چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای اور فرانس کے صدر ایما نویل میکرون کے درمیان پیرس میں ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر وانگ ای نے میکرون کو چینی صدر شی جن پھنگ کا پیغام پہنچایا اور صدر شی کی جانب سے فرانسیسی صدر کو ارسال کردہ کتب پیش کیں۔

وانگ ای نے کہا کہ صدر شی جن پھنگ کا پیغام چین۔فرانس تعلقات کی اہمیت اور دونوں سربراہان مملکت کی جانب سے دوستانہ تعلقات اور اعتماد سازی کی کاوشوں کا عکاس ہے۔ چین فرانس کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے اور دونوں صدور کے درمیان طے شدہ اتفاق رائے پر عمل درآمد اور چین۔ فرانس جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید گہرا کرنے پر آمادہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت اولین ترجیح دونوں ممالک کے مابین انسداد وبا کی صورتحال کو معمول پر لاتے ہوئے مختلف شعبہ جات میں تبادلوں کی بحالی ہے۔آئندہ امراض سے بچاو کی خاطر ادویات اور ویکسین سے متعلق تحقیق میں تعاون کو مستحکم بنایا جائے تاکہ مشترکہ طور پر جلد از جلد کووڈ۔۱۹ پر قابو پایا جاسکے اور انسانی صحت کے ہم نصیب معاشرے کی تشکیل کے لئے مثبت کردار ادا کیا جا سکے۔ دونوں فریقوں کو انسداد وبا کے عالمی تعاون میں ڈبلیو ایچ او کے قائدانہ کردار کی مضبوطی سے حمایت جاری رکھنی چاہیے ، اور وبا کے حوالے سے سیاست اور الزام تراشی کی مخالفت کرنی چاہئے۔وانگ ای نے مزید کہا کہ چین فرانس کے ساتھ اہم منصوبہ جات کے حوالے سے تعاون میں تیزی لانے اور مشترکہ مفادات پر مبنی تعاون کے لئےمل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔


شیئر

Related stories