بیجنگ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے دوران 33 ارب یوان کے معاہدوں پر دستخط

2020-08-29 16:15:13
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

دسویں بیجنگ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے دوران بیجنگ مارکیٹ سے متعلق معاہدوں پر دستخطوں کی تقریب اٹھائیس تاریخ کو چین کے بیجنگ ریڈیو اور ٹیلی ویژن اسٹیشن میں منعقد ہوئی۔مجموعی طور پر 21 اہم منصوبوں کے حوالے سے 46 کمپنیوں نے دستخط کیے اور جبکہ بیجنگ مارکیٹ کے لیے کل ایک سو دس منصوبے جاری کیے گئے ہیں۔جن کی مجموعی مالیت 33.089 ارب یوآن تک پہنچ چکی ہے ، اس میں گزشتہ برس کے مقابلے میں سات فیصد کا اضافہ ہوا ہے جو ایک نیا تاریخی ریکارڈ ہے۔

اس سال بیجنگ مارکیٹ میں دستخط کردہ منصوبوں میں فلم انڈسٹری کے تمام پہلوؤں کا احاطہ کیا گیا ہے ، جس میں کمپنی کی سالانہ فلمی سرمایہ کاری اور پروڈکشن ، سینما گھروں کی تعمیر ، فلم اور ٹیلی ویژن کے مراکز اور ثقافتی رئیل اسٹیٹ کی تعمیر ، فلم فنڈنگ میں سرمایہ کاری اور مالی اعانت اور نوجوان فلم ساز وں کے لیے تربیتی پروگرام شامل ہیں۔


شیئر

Related stories