چین کی جانب سے چین - جاپان تعلقات کو معمول پر لانے کے لئے وزیر اعظم شینزو آبے کی کاوشوں کی تعریف
2020-08-29 16:21:39
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان چاؤ لی جیان نے جاپانی وزیر اعظم شنزو آبے کے استعفیٰ سے متعلق 29 تاریخ کو ایک بیان میں کہا کہ حالیہ برسوں میں ، چین اور جاپان کے تعلقات درست سمت میں گامزن رہے ہیں اور اہم پیش رفت ہوئی ہے۔دونوں ممالک کے رہنماؤں نے نئے دور کے تقاضوں کی روشنی میں چین۔ جاپان تعلقات کو فروغ دینے سے متعلق اہم امور پر اتفاق کیا۔ چین اس مقصد کے لئے وزیر اعظم آبے کی کاوشوں کا مثبت طور پر خیر مقدم کرتا ہے اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ چین جاپان کے ساتھ دونوں ملکوں کے مابین طے شدہ چاروں سیاسی دستاویزات کی اصل روح اور اصولوں پر پابندی کا خواہاں ہے ، انسداد وبا اور اقتصادی اور سماجی ترقی کے حوالے سے مستحکم تعاون کو مزید گہرا کرنے اور باہمی تعلقات کی مستقل بہتری اور ترقی کو فروغ دینے پر آمادہ ہے۔