چینی صدر شی جن پھنگ کا ایک جدید سوشلسٹ تبت کی تعمیر پر زور

2020-08-29 17:37:33
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کی ساتویں تبت ورک کانفرنس 28 سے 29 اگست تک بیجنگ میں منعقد ہوئی۔اس موقع پر چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری ، صدر مملکت اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ ہمیں نئے عہد میں تبت پر حکمرانی کے لیے پارٹی کی حکمت عملی کو مکمل طور پر نافذ کرنا چاہئے اور ایک متحد ، خوشحال ، ہم آہنگ اور خوبصورت جدید سوشلسٹ نئے تبت کی تعمیر کے لئے کوشش کرنی چاہیے۔

شی جن پھنگ نے زور دیا کہ تبت میں قومی اتحاد کی مضبوطی کی بنیاد پر عوام کو تعلیم و رہنمائی کی فراہمی، علیحدگی پسندی کے خلاف جدوجہد میں عوام کو وسیع پیمانے پر متحرک کرنے، اور استحکام برقرار رکھنے کے لئے ایک مضبوط دیوار کی تشکیل کرنی چاہئے۔اس کے علاوہ سی چھوان اور تبت ریلوے لائن جیسے متعدد بڑے انفراسٹرکچر اور عوامی خدمات کے منصوبوں کی تعمیر کو فروغ دینا چاہئے اور تبت کے ماحول کو مزید بہتر بنانا چاہئے ۔

چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی تبت کو نہایت اہمیت دیتی ہے۔ اصلاحات اور کھلے پن کی پالیسی کے نفاذ کے بعد ، تبت کے امور سے متعلق 6 ورک کانفرنسز کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں زمینی حقائق کی بنیاد پر اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔


شیئر

Related stories