بیجنگ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے دوران "فیوچر امیج ڈویلپمنٹ فورم " کا انعقاد

2020-08-30 15:59:30
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

دسویں بیجنگ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے دوران "فیوچر امیج ڈویلپمنٹ فورم " 29 تاریخ کو بیجنگ میں منعقد ہوا۔ فلم اور ٹیلی ویژن پروڈکشن سے وابستہ ممتاز شخصیات اور نشریاتی اداروں کے نمائندوں نے فورم میں شرکت کی۔ اس موقع پر شرکاء نے سلور اسکرین اور اسٹریمنگ میڈیا پلیٹ فارم کے مابین مقابلے اور انضمام جیسے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

شرکا ءکے خیال میں تکنیکی ترقی اور 5G کے تحت انٹرنیٹ کے دور میں سینما گھروں کی سلور اسکرین صنعت کو اسٹریمنگ میڈیا سے منسلک کرنا چاہیے ، اور دوسرے نیو میڈیا کے ساتھ مشترکہ ترقی کرنی چاہیے۔ فلم اور ٹیلی ویژن کی مارکیٹ کو وسعت دیتے ہوئے اعلی معیار ی پروڈکشن کے ذریعے شائقین کو راغب کرنا ہماری ذمہ داری ہے تاکہ شائقین کے پاس انتخاب کے وسیع مواقع ہوں اور صارفین صحیح معنوں میں تبدیلی سے مستفید ہو سکیں۔


شیئر

Related stories